کانگریس نے پانچ ریاستوں میں ہو رہے اسمبلی انتخابات کو دیکھتے ہوئے وہاں
کے پٹرول پمپوں پر لگے وزیر اعظم نریندر مودی کے پوسٹر کو ضابطہ اخلاق کی
خلاف ورزی بتایا اور انہیں فوری طور پر ہٹانے کی الیکشن کمیشن سے درخواست
کی ہے۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں آج ہی کمیشن کو ایک خط لکھا گیا ہے
جس میں اسمبلی انتخابات کو دیکھتے ہوئے متعلقہ ریاستوں کے پٹرول پمپوں
پر
لگے اس طرح کے پوسٹروں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دے کر انہیں ہٹانے
کے لئے ضروری ہدایات دینے کی اپیل کی گئ ہے۔پارٹی نے کہا ہے کہ پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو دیکھتے
ہوئے وہاں کے وزرائے اعلی کی تصاویر والے پوسٹر ہٹانے کا حکم پہلے ہی دیا
گیا ہے لیکن پٹرول پمپوں پر رسوئی گیس کے تعلق سے مرکزی حکومت کے پوسٹر لگے
ہیں جن میں وزیر اعظم کی تصاویر ہیں ۔